
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کو رِیلائنس انڈسٹریز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جس کے ساتھ ان کی سالانہ تنخواہ 10 کروڑ سے 20 کروڑ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔
30 سالہ اننت امبانی اب کمپنی کی قیادت میں اہم کردار ادا کریں گے، جہاں انہیں تنخواہ کے علاوہ منافع سے کمیشن اور دیگر مراعات بھی حاصل ہوں گی۔
ان کے لیے لگژری رہائش، ہاؤس رینٹ الاؤنس، یوٹیلیٹی بلز، مفت سفری سہولیات، گاڑیاں، طبی اخراجات کی واپسی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ریلائنس انڈسٹریز نے 29 جون 2025 کو اپنے شیئر ہولڈرز کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اس تقرری سے آگاہ کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اننت کے بڑے بہن بھائی آکاش اور ایشا امبانی کو گزشتہ سال نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے طور پر بورڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں تنخواہ کی بجائے صرف بیٹھک فیس اور کمیشن دیا گیا۔
اننت امبانی رِیلائنس خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جو ان کی پیشہ ورانہ کامیابی کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News