
پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر اور مشہور گلوکار عاصم اظہر ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ بڑھتی قربتوں کے اشارے سامنے آ رہے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ساحلِ سمندر پر گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک تصویر میں وہ کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھے بیٹھی دکھائی دیں، جس نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ کیا وہ شخص عاصم اظہر ہو سکتے ہیں؟
اسی کے ساتھ ہانیہ کے گلے میں موجود پینڈنٹ کی مشابہت نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی، جو حیرت انگیز طور پر ویسا ہی لگ رہا تھا جیسا عاصم اظہر نے عید کے موقع پر اپنی تصاویر میں پہنا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مداحوں نے ان لمحات کو محض اتفاق نہیں بلکہ ممکنہ دوبارہ تعلقات کا اشارہ قرار دیتے ہوئے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم 2019 میں ایک دوسرے کے قریب آئے تھے، تاہم 2020 میں ان کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں، بعد ازاں عاصم اظہر کی منگنی اداکارہ میرب علی سے ہوئی جو اب ختم ہو چکی ہے۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر ان کے مداح پرامید نظر آ رہے ہیں اور دونوں فنکاروں کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ ان کی جوڑی کو ماضی میں خوب سراہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News