Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑے دعوے،سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب

Now Reading:

بڑے دعوے،سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب
بڑے دعوے سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب

حمیرا اصغر کا جنازہ تدفین کےلئے ماڈل ٹائون قبرستان لاہور لے جایا جارہاہے / فوٹو

بڑے دعوے ،سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب رہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری نے اپنی بے حسی ایک بار پھر ظاہر کردی۔

تنہائی میں پراسرار موت صرف حمیرا اصغر کی ہی کہانی نہیں۔ ایسی ہی ان گنت کہانیاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔

حمیرا اصغر شاید اپنی زندگی میں اتنی مقبول نہ ہوں لیکن ان کی پراسرار موت نے انہیں مقبول ترین بنا دیا۔

موت کے اطلاع کے بعدسے وہ سوشل ٹرینڈز پر سرفہرست رہیں۔ خاندانی اختلافات کی کہانیاں،قتل کے شک و شبہات اور بڑے بڑے فسانے سنائی اور دکھائی دیے گئے۔

مگربڑے دعوے کرنے والے فنکار اورسوشل ٹرینڈزچلانے والے ساتھی اداکار جنازے اور تدفین سے غائب رہے۔

Advertisement

شوبز انڈسٹری کی کوئی ایک بھی بڑی شخصیت اس موقع پرکہیں دکھائی نہ دی۔ مقبولیت کے طلبگار یہ فنکار نہ جانے کس خوف سے غائب تھے۔

بہانے تو بے شمار ہوسکتے ہیں  مگرتلخ حقیقت یہی ہے کہ مقبولیت ہمیشہ گمنامی میں خاموش ہوجاتی ہے۔

 اہل خانہ نے گزشتہ روز میت وصول کرلی تھی اور تدفین کا اعلان بھی ہوچکا تھا۔ مگر شوبز انڈسٹری کی بے حسی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔

ماڈل ٹاؤن قبرستان میں تدفین

قبل ازیں اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں سپرخاک کردیاگیا۔ ان کی میت ان کے اہل خانہ نے وصول  نے وصول کی۔ انہیں لاہور کے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔

اہل خانہ نے میت گھر لے جانے کے بجائے کراچی سے ماڈل ٹاؤن قبرستان منتقل کی اور تدفین کردی گئی۔ جہاں نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔

Advertisement

جھوٹی خبریں چلائی گئیں ،بیٹی کا معاملہ اللہ پر چھوڑتاہوں، والد

حمیرا اصغر کے والد کا کہناتھاکہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا، اس کا حساب اللہ لے گا۔ انہوں نے میت نہ لینے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

والد کاکہناتھاکہ میڈیکل مرحلہ  مکمل ہونے تک میت لینا ممکن نہیں تھا۔

حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔ان کاکہناتھاکہ حمیرا جب بھی لاہور آتی تھی گھر ضرور آتی تھی۔
مرحوم اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کی منافقت کے حوالے سے کیا کہاتھا؟ جانئیے اس رپورٹ میں ۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر