Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانیہ عامر نے خاموشی سے ’منگنی‘ کرلی؟ ویڈیو وائرل

Now Reading:

ہانیہ عامر نے خاموشی سے ’منگنی‘ کرلی؟ ویڈیو وائرل
ہانیہ عامر نے خاموشی سے ’منگنی‘ کرلی؟ ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس پر مداح حیرت اور تجسس کا شکار ہو گئے۔

ویڈیو میں ایک لڑکی کو ہلکے گلابی اور کریمی پرنٹڈ لباس میں ہاتھوں میں گجرے پہنے اور گلدستہ وصول کرتے ہوئے خوشگوار انداز میں مسکراتے دیکھا گیا۔

 انداز، لباس اور چہرے کے تاثرات اس قدر مماثل تھے کہ سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر اسے ہانیہ عامر سمجھ لیا۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں وائرل ہوئی جب سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان تعلقات کی بحالی کی افواہیں ایک بار پھر گردش کررہی تھیں، جس سے معاملہ مزید دلچسپ ہو گیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Bushra_Memon (@bushra_memon77)

تاہم کچھ ہی دیر بعد حقیقت سامنے آگئی کہ ویڈیو میں موجود لڑکی ہانیہ عامر نہیں بلکہ ان کی ہمشکل بشریٰ میمن ہیں، جنہوں نے اپنی منگنی کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ بیٹھے نوجوان کو ان کا منگیتر عمر حسین بتایا جا رہا ہے۔

Advertisement

 ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں ہانیہ عامر سمجھ کر تبصرے شروع کر دیے۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ صرف بشریٰ کے نین نقش ہانیہ عامر سے ملتے جلتے ہیں بلکہ انہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل اور فیشن سینس بھی سپر اسٹار سے متاثر ہو کر اپنایا ہے، جس کی وجہ سے وہ مزید ہانیہ کی “جڑواں بہن” لگنے لگی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ نے بشریٰ کو “سوشل میڈیا کی ہانیہ عامر” قرار دیا، تو کچھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’ہم نے تو دل ہی دے دیا تھا پر یہ تو کوئی اور نکلی!‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر