
جنوبی کوریا کی معروف 31 سالہ اداکارہ کانگ سیوہا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
کورین میڈیا کے مطابق اداکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے قریبی عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کی، جس میں ان کی زندگی کے آخری لمحات اور فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹس کے مطابق کانگ سیوہا کافی عرصے سے معدے کے سرطان میں مبتلا تھیں، جو بالآخر ان کی موت کا سبب بنا، ان کی آخری رسومات 16 جولائی کو کوریا کے صوبہ ہامان، گیئونگنام میں واقع خاندانی قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔
اداکارہ کے انتقال کی خبر سے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، ان کی فنی صلاحیتوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
کانگ سیوہا نے 2012 میں میوزک ویڈیو “Getting Farther Away” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے “Heart”, “First Love Again” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کی آخری فلم “Manganine” ان کی وفات سے قبل مکمل کی گئی، جو ریلیز کے بعد اسکرین پر ان کی آخری جھلک ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News