
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی دوست کومل میر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ان کیلئے رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے اور میں خود بھی انکی شادی کروانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہوں۔
اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کی بلکہ اپنی قریبی دوست کومل میر کے بارے میں بھی دلچسپ انکشافات کیے۔
شو کے دوران کومل میر کی اچانک انٹری پر میزبان نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ یہ کون ہیں؟ جس پر یشما گل نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کومل میر ان دنوں میری بہت قریبی دوست ہیں، ان کے لیے رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے، یہ وہ اداکارہ ہیں جن کی گھروں میں بہت مانگ ہے۔
مزید پڑھیں: جو بھی رشتے آئے ہیں سب سے پہلے اداکاری چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، یشما گل
یشما گل نے مزید کہا کہ لوگ کومل کو اپنی بہو بنانے کے خواہشمند ہیں اور میں خود بھی اس کی شادی کروانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہوں۔
انہوں نے کومل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ تمہیں اتنی توجہ مل رہی ہے۔
دوران شو میزبان نے جب یشما گل سے ان کی اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں لیکن شادی کی خواہش ضرور رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News