دنیا بھر میں موسیقی کے دیوانے آج کنگ آف پاپ، آنجہانی مائیکل جیکسن کی 67ویں سالگرہ عقیدت اور محبت سے منا رہے ہیں۔
منفرد گائیکی، جاندار پرفارمنس اور ناقابلِ فراموش انداز رکھنے والے مائیکل جیکسن نے کئی دہائیوں تک دُنیا بھر کے دلوں پر راج کیا۔
صرف 6 برس کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والے مائیکل جیکسن نے اپنے کیریئر کا آغاز “جیکسن 5” گروپ سے کیا اور جلد ہی ان کی صلاحیتوں نے دنیا کو حیران کر دیا۔
1971 میں انہوں نے اپنا پہلا سولو البم “Off the Wall” ریلیز کیا، جو کامیابی کی نئی راہیں کھولنے لگا۔ تاہم، 1982 میں جاری ہونے والا ان کا شہرۂ آفاق البم “Thriller” ان کی پہچان بن گیا، جس نے عالمی موسیقی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔
مائیکل جیکسن نہ صرف اپنی آواز بلکہ انقلابی موسیقی، ویڈیوز اور ڈانس اسٹائل، خاص طور پر “مون واک”، کے باعث بھی یاد رکھے جاتے ہیں۔
وہ موسیقی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کرانے والے ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈسٹری کی سمت ہی بدل دی۔
25 جون 2009 کو مائیکل جیکسن اس دنیا سے رخصت ہوگئے، مگر ان کی موسیقی اور ورثہ آج بھی زندہ ہے، ان کی سالگرہ کے موقع پر مداح دنیا بھر میں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
