Advertisement
Advertisement
Advertisement

سماعت سے محروم نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ، پہلی اشاروں پر مبنی پوڈ کاسٹ ریلیز

Now Reading:

سماعت سے محروم نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ، پہلی اشاروں پر مبنی پوڈ کاسٹ ریلیز
سماعت سے محروم نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ، پہلی اشاروں پر مبنی پوڈ کاسٹ ریلیز

پاکستان میں موجود سماعت سے محروم نوجوانو کے گروپ نے ایک حیرت انگیز پوڈ کاسٹ کی سیریز ریلیز کی ہے جو صرف اشاروں پر مبنی ہے۔

اس سیریز میں شاروں کی مدد سے صحت، حقوق، اور خودمختاری جیسے اہم مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سماعت سے محروم افراد عام طور پرسماجی مسائل کے حوالے کم ہی اپنی رائے دیتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم  5 اگست 2025 کو شروع ہونے والی یہ چھ قسطوں پر مشتمل ڈیجیٹل سیریز ان نوجوانوں کی آواز بلند کرنے کی ایک جرات مندانہ کوشش ہے۔

لاہور میں انسٹیٹیوٹ فار سوشل اینڈ یوتھ ڈیولپمنٹ ( آئی ایس وائے ڈی) کی جانب سے Y-PEER پاکستان، Disabilities2030  اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا یہ پوڈکاسٹ نوجوانوں کی قیادت میں ایک کامیابی ہے۔

ان پوڈ کاسٹ کی تمام اقساط کے موضوع، خیال اور میزبانی کے فرائض سماعت سے محروم نوجوانوں نے خود ادا کیے ہیں۔

Advertisement

اس سیریز میں ایسے موضوعات شامل کیے گئے ہیں جو سماعت سے محروم پاکستان کمیونٹی کے لیے کم ہی زیر بحث آتے ہیں، جن میں مختلف ہنر کی تعلیم، تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، ذہنی صحت، تعصب، امتیاز، اور صنفی بنیاد پر تشدد شامل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by ISYD Pakistan (@isydpakistan)

Advertisement

اس پوڈکاسٹ کی خاص بات اس کا بے باک انداز ہے جو ایسے موضوعات کو اجاگر کرتا ہے جنہیں پاکستان میں معذوری رکھنے والے افراد کے حوالے سے اکثر ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ تولیدی صحت کے مسائل سے لے کر صنفی تشدد تک، یہ سیریز بصری طور پر بھرپور، PSL  پر مبنی فارمیٹ میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے جو آسان اور دلکش ہے، اس طرح پوڈکاسٹ اپنے سامعین کے دلوں تک اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہتر قوت سماعت کے لیے ان 5 باتوں پر عمل کریں

یہ پوڈ کاسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً 1.5 ارب لوگ سماعت کی کمی کا شکار ہیں، اور خاص طور پر کم اور درمیانے آمدنی والے ممالک جیسے پاکستان میں قابل رسائی رابطہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

 چونکہ PSL کو عوامی خدمات یا مرکزی میڈیا میں شاذ و نادر ہی شامل کیا جاتا ہے، یہ پوڈکاسٹ ایک گیم چینجر ہے جو سماعت سے محروم نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ اپنی نمائندگی اور آواز خود دیکھ اور سن سکتے ہیں۔

جیسے جیسے یہ سیریز مقبولیت حاصل کر رہی ہے، واضح ہو رہا ہے کہ پاکستان کے یہ نوجوان صرف خاموشی توڑ نہیں رہے بلکہ وہ اپنی کہانی خود لکھ رہے ہیں۔ ان کی آوازوں کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے، یہ انقلابی PSL پوڈکاسٹ ایک بہترین یاد دہانی ہے، سماعت سے محروم نوجوانوں کی شمولیت صرف ایک مقصد نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو ایک قسط میں تعمیر کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر