Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبز ستاروں کا سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی، امداد کی اپیل

Now Reading:

شوبز ستاروں کا سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی، امداد کی اپیل
شوبز ستاروں کا سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی، امداد کی اپیل

ملک میں جاری شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والی تباہی پر پاکستان کی معروف شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے شدید افسوس کا اظہار کیا اور عوام سے متاثرین کی مدد کی اپیل کی۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ہماری زمین رو رہی ہے، سیلاب نے خواب، گھر اور زندگیاں چھین لیں۔ ہمیں ایک قوم بن کر ایک دوسرے کا سہارا دینا ہوگا۔

اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے مختصر مگر پُراثر دعا کی کہ یا اللہ! ہمارے ملک کو مزید آفات سے بچا۔

دوسری جانب گلوکار عمیر جسوال نے بھی سیاحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں تاکہ ریسکیو آپریشن متاثر نہ ہو۔

مصنفہ فاطمہ بھٹو نے امدادی اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا  کہ متاثرین تک بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ رہی؟ یہ ایک سنگین انسانی المیہ ہے جس پر فوری اور مؤثر ردِعمل کی ضرورت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے اس ہفتے شدید بارشوں اور تباہ کن لینڈ سلائیڈز کی لپیٹ میں آ گئے، جنہوں نے انسانی زندگی، انفرااسٹرکچر اور قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا، صرف 48 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

Advertisement

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں ندی نالے طوفانی دریا بن گئے، پل ٹوٹ گئے، سڑکیں بہہ گئیں اور کئی بستیاں مٹی اور پانی میں دفن ہو گئیں۔

متاثرہ اضلاع میں بونیر، سوات، مانسہرہ اور دیگر دور دراز وادیاں شامل ہیں جہاں ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں تک زمینی راستے مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں، جس سے امدادی سرگرمیوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر