Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹنگ ایپ کیس؛ کیا ڈکی بھائی نے اعترافِ جرم کرلیا؟

Now Reading:

بیٹنگ ایپ کیس؛ کیا ڈکی بھائی نے اعترافِ جرم کرلیا؟
کیس

پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر سے متعلق کیس میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

ڈکی بھائی کو 16 اگست کو آن لائن سٹے بازی اور بیٹنگ ایپس کی پروموشن میں ملوث ہونے پر گرفتار کر کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کیا گیا تھا۔

 ابتدائی طور پر عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، جس میں بعد ازاں 4 روز کی توسیع کی گئی۔ اب تازہ ترین پیشی میں عدالت نے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے اپنے ماضی کے رویے اور روسٹنگ ویڈیوز پر بھی معافی مانگی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں روسٹنگ کے زمانے سے غیر اخلاقی ویڈیوز بناتا رہا ہوں، جس پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ کچھ ایپس کی پروموشن کی پیشکش ملی، جو کہ پی ایس ایل میچز کے دوران ٹی وی پر عام دکھائی دیتی تھیں، میں نے بغیر تصدیق کے ان ایپس کی تشہیر کی، یہ جانے بغیر کہ وہ قانونی ہیں یا نہیں، اس پر بھی معذرت خواہ ہوں۔

متعلقہ خبر: مشکلات بڑھ گئیں ، ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع

واضح رہے کہ اس کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی بھی نامزد ہیں، لاہور کی سیشن عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 اگست تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔

Advertisement

سعد الرحمان کے اعتراف اور عوامی معافی کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید بحث جاری ہے جبکہ ایف آئی اے اور متعلقہ ادارے معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گرفتاریاں صرف چھوٹے انفلوئنسرز کی ہی کیوں؟ ڈکی بھائی کی گرفتاری پر رجب بٹ کا ردعمل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر