Advertisement
Advertisement
Advertisement

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 سال مکمل ، آواز و انداز آج بھی دلوں میں زندہ

Now Reading:

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 سال مکمل ، آواز و انداز آج بھی دلوں میں زندہ
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 سال مکمل ، آواز و انداز آج بھی دلوں میں زندہ

دنیائے موسیقی کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 بیت گئے، تاہم ان کی آواز وانداز آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔

استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں پیدا ہوئے، 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے۔

عظیم صوفی قوال  نصرت فتح علی خان کی آواز میں ایسی روحانیت، اورسوز تھا کہ سننے والوں پر ایک وجد کی سی کیفیت طاری ہوجاتی۔ یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے”، “دم مست قلندر” اور “اللہ ہو” جیسی لا زوال قوالیوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، ان کی قوالیاں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استاد نصرت فتح علی خان ہر دور کے 200 عظیم گلوکاروں کی فہرست میں شامل

نصرت فتح علی خان  نے فن قوالی کو نئی جہت سے روشناس کرایا، اپنے منفرد انداز گائیکی سے عالمگیر شہرت حاصل کی قوالی کے 125 البم ریکارڈ کروانے پر گنیز بک میں نام بھی درج کرایا۔

Advertisement

استاد نصرت فتح علی خان گردوں کے عارضہ کے سبب 49 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کوانتقال کر گئے، تاہم اپنی منفرد آواز اور موسیقی کی بدولت عظیم صوفی قوال آج بھی مداحوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر