
پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کے والد محمد اسلم لاہور میں وفات پا گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 5.15 بجے ویلنشیا سینٹرل مسجد میں ادا کی جائے گی۔
محمد اسلم کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عاطف اسلم کے ہزاروں مداح اور فالوورز ان کے ساتھ اظہار تعزیت کر رہے ہیں اور ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News