Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشعل خان نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

مشعل خان نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی
مشعل خان نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی معروف اداکارہ مشعل خان نے اداکاری کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب زندگی میں ایک نئے سفر پر نکل چکی ہیں، جہاں ان کی ترجیحات تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے شوبز کو اس لیے چھوڑا تاکہ وہ ایک مثبت، علمی اور بامقصد زندگی گزار سکیں۔

مشعل خان نے لکھا کہ زندگی اس وقت واقعی بدلتی ہے جب انسان محنت اور علم کو ترجیح دیتا ہے، بجائے اس کے کہ دوسروں کو نقصان پہنچا کر فائدہ حاصل کرے۔
مشعل خان نے ڈرامہ انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ کے مطابق وہ اب اداکاری نہیں کر رہیں بلکہ فنانس کے شعبے میں تعلیم اور تحقیق سے وابستہ ہیں، تعلیم اور مسلسل سیکھنے کو وہ زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

Advertisement

مشعل خان اب ایک فنانس کوچ، ایڈوائزر اور اینکر کے طور پر اپنی نئی شناخت بنا چکی ہیں، وہ سرمایہ کاری، مالیاتی تعلیم اور مشاورت کے شعبے میں کام کر رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین ان سے بزنس اور انویسٹمنٹ کے حوالے سے مشورے لیتے ہیں۔

ان کے مداحوں اور فالوورز نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا اور تعلیم کو ترجیح دینے پر ان کی بھرپور تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر