 
                                                                              معروف اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی بار اپنے کینسر کی تشخیص اور علاج کے دوران پیش آنے والے کٹھن سفر کے بارے میں لب کشائی کردی ہے۔
اداکارہ اریج فاطمہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں زندگی کے اس مشکل مرحلے سے گزرنے کی روداد بیان کی اور بتایا کہ میری زندگی بالکل معمول کے مطابق چل رہی تھی، مجھے کبھی اندازہ نہیں تھا کہ اچانک سب کچھ بدل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ لمبی عمر پاؤں گی اور کئی چیزوں کو مؤخر کرتی رہتی تھی، جن میں نماز بھی شامل تھی۔لیکن پھر ایک دن اچانک مجھے کوریوکارسینوما (Choriocarcinoma) نامی کینسر کی تشخیص ہوئی، یہ ایک نایاب مگر انتہائی تیزی سے پھیلنے والا کینسر ہے جو بعض اوقات مولر حمل کے بعد لاحق ہوتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے بتایا کہ اس خبر نے میری زندگی کا رخ بدل دیا، گزشتہ چار ماہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے نہایت کٹھن اور آزمائشی رہے، میں نے یہ مرحلہ خاموشی سے گزارا، کسی سے اس کا ذکر نہیں کیا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ لوگ باتیں بنائیں گے، میری جدوجہد کو سمجھنے کے بجائے مجھے جج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں میرے دل میں صرف دو خوف تھے، ایک یہ کہ میں اپنے رب کا سامنا کیسے کروں گی اور دوسرا یہ کہ میرے بعد میرے خاندان کا کیا بنے گا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ اریج فاطمہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
اریج فاطمہ نے اپنی صحتیابی کو ایک نئی زندگی قرار دیتے ہوئے سب کو تلقین کی کہ وہ اپنی صحت کو نظرانداز نہ کریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ میڈیکل چیک اپس میں تاخیر نہ کریں، بیماری کسی کو بھی، کسی بھی وقت آسکتی ہے، مجھے اپنے خاندان کی بے حد سپورٹ حاصل رہی، جس کے لیے میں ان کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔
آخر میں اریج فاطمہ نے کہا کہ یہ ان کی “دوسری زندگی” ہے جو انہیں خدا کی طرف سے ایک نیا موقع محسوس ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 