اداکارہ ہانیہ عامر نوجوان نسل کی سب سے مقبول سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اپنی شوخ مزاجی اور شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں وہ اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 کی کامیابی کا جشن مناتی نظر آئیں۔

فلم کی کامیابی کے بعد ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی منائی اور اب وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ کچھ پرسکون وقت گزار رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے بیچ آؤٹنگ کے موقع پر جینز اور سفید کورسیٹ ٹاپ زیب تن کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی بہن اور ٹیم کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے خاموشی سے ’منگنی‘ کرلی؟ ویڈیو وائرل
ہانیہ نے سمندر کنارے خوب لطف اٹھایا اور اس حسین لمحے کی تصاویر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی زندگی کے اس خوبصورت لمحے سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
