Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج؛ گرفتاری کی وجہ کیا بنی؟

Now Reading:

ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج؛ گرفتاری کی وجہ کیا بنی؟
آن لائن جوا اسکینڈل؛ ڈکی بھائی کے لاکھوں درہم اور کروڑوں روپے منجمد

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آن لائن جوا فروغ دینے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو گزشتہ شب لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔

 ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام پہلے ہی پی این آئی ایل (پاسنجر نام ریکارڈ) لسٹ میں شامل تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن جوئے کی ایپس کو فروغ دینے، عوام کو غیر قانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرنے اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم سے موبائل فون، مشکوک واٹس ایپ نمبرز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی ادائیگیوں کے ثبوت بھی برآمد ہو چکے ہیں۔ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور ملزم کے اثاثوں کی چھان بین جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈکی بھائی قانونی مسائل کا شکار ہوئے ہوں، رواں سال اپریل میں بھی ان کے خلاف موٹروے پر خطرناک ڈرائیونگ اور اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانے جیسے اسٹنٹس پر 2 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے گاڑی کو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا، جو خطرناک اور قانون کے منافی عمل ہے۔

ان مقدمات میں ڈکی بھائی نے ضمانت حاصل کر کے خود کو گرفتاری سے بچا لیا تھا، تاہم حالیہ الزامات مزید سنگین نوعیت کے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر