
یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی مشہور اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط رہا، جس دوران انہوں نے بے شمار یادگار فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ نہ صرف اطالوی سینما کی صفِ اول کی فنکارہ رہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی پہچان بنائی۔
1938 میں تیونس میں پیدا ہونے والی کلاڈیا نے صرف 16 سال کی عمر میں ایک مقامی مقابلہ حسن جیت کر توجہ حاصل کی۔ اسی کامیابی کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا، جس سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
2002 میں برلن فلم فیسٹیول نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا، جو ان کی فنی خدمات کا ایک بڑا عالمی اعتراف تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاڈیا کارڈینیل کی نجی زندگی بھی کئی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ نوجوانی میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں انہیں ایک بیٹے کو جنم دینا پڑا، جسے ابتدائی طور پر انہوں نے اپنا بھائی ظاہر کیا، تاہم بعد ازاں حقیقت منظرِ عام پر آگئی۔
کلاڈیا کارڈینیل اپنے فن، باہمت شخصیت اور یورپی سینما میں نمایاں کردار کے باعث ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News