
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر عالیشان طرز زندگی دکھانے والے 1 لاکھ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تقریباً ایک لاکھ سے زائد بااثر اور دولت مند افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادیوں پر فضول خرچی کرنے والے نان فائلرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر ہوں گے۔
حکام کے مطابق ایسے افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں جن میں قیمتی گاڑیاں، بنگلے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کی نمائش شامل ہے۔
مزید یہ کہ ایسی شادیوں میں مہنگے برانڈز کے سوٹ پہننے والے افراد جن کی قیمت بعض اوقات 20 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے، انہیں بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور ان سے آمدن کے ذرائع پوچھے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف بی آر پچھلے سال جمع کرائے گئے انکم ٹیکس ریٹرنز کا موازنہ رواں سال کے ریٹرنز سے کرے گا۔
اگر آمدنی کے گوشوارے اخراجات اور ظاہر کی گئی دولت سے مطابقت نہ رکھتے ہوئے پائے گئے تو ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News