
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بانجھ پن کا زیادہ تر الزام خواتین پر ڈال دیا جاتا ہے جبکہ مرد اپنی جانچ کروانے سے گریز کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وقت کے ساتھ کچھ بہتری آئی ہے لیکن بانجھ خواتین کو اب بھی سماجی تنقید کا سامنا رہتا ہے، شادی بیاہ کی رسومات میں انہیں آگے نہ لانا اور ان کی موجودگی کو معیوب سمجھنا اس رویے کی بڑی مثال ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں اب نئے شادی شدہ جوڑوں پر فوری اولاد کے تقاضے اور طعنے کچھ کم ہوئے ہیں، مگر یہ روایت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: معروف اداکارہ پروین اکبر نے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنے کا گر بتادیا
پروین اکبر کے مطابق آج کی نوجوان لڑکیاں شادی کے فوراً بعد بچے پیدا کرنے کے بجائے اپنی زندگی کے دوسرے پہلوؤں پر توجہ دیتی ہیں، تاہم بدلتی ہوئی طرزِ زندگی اور غیر صحت مند خوراک ان کی تولیدی صحت پر اثر ڈال رہی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد نہ صرف بانجھ پن کے ٹیسٹ سے کتراتے ہیں بلکہ نشہ آور عادات کے باوجود اپنی ذمہ داری قبول کرنے سے بھی انکار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی عورت کو بانجھ پن کا سامنا ہو تو معاشرہ فوراً انگلی اٹھاتا ہے لیکن اگر مسئلہ مرد میں نکل آئے تو خواتین اکثر خاموشی سے زندگی گزار دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News