Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی

Now Reading:

میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے پہلی مرتبہ اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اس ذاتی صدمے اور اس سے جڑے تجربات کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میرا سیٹھی نے بتایا کہ ان کی شادی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، اسی دوران وہ ڈرامہ سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جو ان کے بقول زندگی کے سب سے کٹھن ادوار میں سے ایک تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں ایک ڈرامے میں یہ مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘ اور آج بھی یہ فقرہ ان کے دل میں تازہ ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sabahat Zakariya (@feminustani)

Advertisement

ان کے مطابق اب ماحول پہلے جیسا نہیں رہا اور شوبز کی کئی خواتین اس موضوع پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔ پھر بھی شادی کے اختتام کے بعد پیدا ہونے والا درد اور شناخت کا بحران اپنی جگہ ایک بڑی حقیقت ہے۔

میرا سیٹھی نے بتایا کہ پچھلے ڈھائی سال سے وہ اپنے اندر جھانکنے اور خود کو سمجھنے کے عمل سے گزر رہی ہیں، جو ایک اداکارہ کے لیے اور بھی مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کی زندگی اکثر پردے پر دوسروں کے سامنے ہوتی ہے، اس دوران اہلِخانہ اور دوستوں کے ساتھ ساتھ چند اجنبیوں کی مدد بھی ان کے لیے حوصلہ بنی۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں امریکہ میں اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے شادی کی تھی جبکہ ان کی منگنی 2018 میں ہوئی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر