Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار عابد علی کی چھٹی برسی؛ فن کی دنیا کا روشن ستارہ آج بھی دلوں میں زندہ

Now Reading:

اداکار عابد علی کی چھٹی برسی؛ فن کی دنیا کا روشن ستارہ آج بھی دلوں میں زندہ
اداکار عابد علی کی چھٹی برسی؛ فن کی دنیا کا روشن ستارہ آج بھی دلوں میں زندہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار عابد علی کی چھٹی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مارچ 1952ء میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والے عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں 1973ء میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو کر “جھوک سیال” جیسے ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہیں اصل شہرت امجد اسلام امجد کے تحریر کردہ مشہور ڈرامہ “وارث” سے حاصل ہوئی، جو آج بھی کلاسک ڈراموں میں شمار ہوتا ہے۔

ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں پیاس، دوریاں، مہندی، دیار دل سمیت کئی شاہکار شامل ہیں جنہوں نے عابد علی کو مداحوں کے دلوں کا بادشاہ بنا دیا۔

عابد علی نے نہ صرف اداکاری میں نام کمایا بلکہ 1993ء میں ڈرامہ “دشت” سے ہدایت کاری کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

انہیں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں 1985ء میں “پرائیڈ آف پرفارمنس” سمیت متعدد قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

Advertisement

عابد علی نے دو شادیاں کیں، پہلی بیوی حمیرا علی سے ان کی تین بیٹیاں ایمان علی، راحمہ علی اور مریم علی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے 2006ء میں اداکارہ رابعہ نورین سے دوسری شادی کی۔

عابد علی جگر کے سرطان میں مبتلا تھے اور 30 اگست 2019 کو سانس کی تکلیف کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیے گئے، جہاں وہ 5 ستمبر 2019 کو انتقال کر گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر