Advertisement
Advertisement
Advertisement

نامور شاعر و نغمہ نگار احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

Now Reading:

نامور شاعر و نغمہ نگار احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
نامور شاعر و نغمہ نگار احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

فلمی دنیا کو لازوال گیتوں سے مالا مال کرنے والے معروف شاعر، نغمہ نگار اور رائٹر احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے آج 23 برس بیت گئے، مگر ان کے تخلیق کردہ سدا بہار نغمے آج بھی سننے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

احمد راہی کا اصل نام غلام احمد تھا، وہ 13 نومبر 1923ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور 1940ء میں لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے ادبی و فلمی سفر کا آغاز کیا، ان کی پہلی فلم “بیلی” تھی، تاہم شہرت انہیں فلم “چھومنتر” کے مقبول گیتوں سے حاصل ہوئی۔

احمد راہی نے پنجابی فلم “ہیر رانجھا” کے لیے جو نغمے تخلیق کیے، وہ آج بھی لوک ورثے کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے دیگر یادگار فلمی منصوبوں میں “یکے والی، مرزا جٹ، مہندی والے ہتھ، نکی جئی ہاں” شامل ہیں، ان کے تحریر کردہ نغمے اور مکالمے اپنی زبان، سادگی اور جذباتی اثر انگیزی کی وجہ سے آج بھی دلوں کو چھو لیتے ہیں۔

احمد راہی کو ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی، نگار ایوارڈ اور بولان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلمی گیتوں کے علاوہ انہوں نے بے شمار لوک گیت بھی تخلیق کیے جو آج بھی پاکستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں مقبول ہیں، خاص طور پر فلم “باجی” کی غزل “دل کے افسانے” ان کی شاعری کی اعلیٰ مثال ہے۔

Advertisement

احمد راہی نے نہ صرف فلمی دنیا بلکہ اردو اور پنجابی ادب میں بھی گہرا اثر چھوڑا، وہ 2 ستمبر 2002ء کو لاہور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے لیکن ان کا فن آج بھی زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر