Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں بڑی پیشرفت

Now Reading:

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں بڑی پیشرفت
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد ملزم حسن زاہد کی ایک کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

وکیل کا مؤقف تھا کہ ان کے مؤکل پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کا مقصد صرف ہراساں اور بلیک میل کرنا ہے۔

عدالت نے ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت مقرر کرتے ہوئے 9 ستمبر کو فریقین سے دلائل طلب کر لیے ہیں، تاہم حسن زاہد ایک دوسرے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو بیان میں معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

سامعہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور مبینہ ملزم کی تصویر خود انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، تاہم اپنے بیان میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ملزم کئی دنوں سے انہیں ہراساں کر رہا ہے اور شادی کی پیشکش کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے ماضی کی ایک المناک مثال دیتے ہوئے کہا کہ “میری دوست ثنا یوسف کو بھی ‘نا’ کہنے پر جان سے مارا گیا تھا، میری زندگی کو بھی خطرہ ہے۔”

ٹک ٹاکر نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر فوری کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر