
فیشن انڈسٹری کے نمایاں ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد نے شادی کے صرف 7 ماہ بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ماڈل سبحان عمیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اور عبیر اسد نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی باضابطہ طلاق نہیں ہوئی لیکن یہ طے ہوچکا ہے کہ ان کے درمیان طلاق ہو گی۔
سبحان عمیس کی جانب سے یہ اعلان سامنے آتے ہی ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مختلف شوبز پیجز نے بھی اسے شیئر کیا۔
یاد رہے کہ عبیر اسد اور سبحان عمیس دونوں پاکستانی ماڈلنگ کی دنیا کے مشہور نام ہیں جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔
دونوں نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں اور شوبز حلقوں سمیت مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News