Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش

Now Reading:

علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش

علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش ،سرور کائینات حضرت محمد ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہارنعت کے ذریعے کردیا۔

انہوں  نے 12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پرحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کی مناسبت سے ایک پراثر نعت “نورِ خدا محمد ﷺ” پیش کی۔ جو روحانیت، محبت اور عقیدت کا بے مثال مظہر ہے۔

یہ نعت رحمن فارس جیسے نامور شاعر کے لکھے ہوئے کلام اور حسن بادشاہ کی موسیقی پر مبنی ہے۔جو علی ظفر کے جذبات اور عشقِ رسول ﷺ کی گہرائی کو موسیقی اور الفاظ کے حسین امتزاج سے بیان کرتی ہے۔

علی ظفر نے نعت کی ریلیز کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ نعت ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی 1500ویں یومِ ولادت پر پیش کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ یہ نعت امن، اتحاد اور روشنی کا پیغام بن کر دلوں میں جگہ بنائے۔

Advertisement

ان کاکہناتھاکہ نعت کی ریلیز کے فوری بعددنیا بھر میں مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ اسے علی ظفر کی جانب سے ایک روحانی مشن کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

“نورِ خدا محمد ﷺ” اپنی پرسوز دھن، پُراثر اشعار اور خلوصِ دل سے پڑھنے کے انداز کے ساتھ ایک ایسا نذرانہ ہے جو نبی کریم ﷺ کی ابدی ہدایت اور محبت کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر