
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی ہے۔
کیس کی سماعت ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے کی۔ دورانِ سماعت حسن زاہد کے وکیل نے عدالت میں ملزم اور مدعیہ کی مالی لین دین کی تفصیلات (ٹرانزیکشن ہسٹری)، منگنی کی تصاویر اور مدعیہ کے والدین کے حوالے سے بیان کی ویڈیو بطور ثبوت پیش کی۔
وکیلِ صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم اور مدعیہ کے درمیان منگنی ہو چکی ہے، پیش کردہ ویڈیو میں مدعیہ کو رضا کارانہ طور پر والدین کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں بڑی پیشرفت
وکیل کا کہنا تھا کہ حسن زاہد کو پہلے مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے مقدمے میں جان بوجھ کر گرفتار کیا گیا، وقوعہ کے وقت ملزم جناح سپر مارکیٹ میں موجود تھا، جب حسن زاہد نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو مدعیہ نے مبینہ طور پر جعلی رسیدیں پیش کیں۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے ریمانڈ آرڈر میں “دو دن” کی ٹائپنگ غلطی تھی جسے فوراً درست کروا لیا گیا، ملزم سے 45 ہزار روپے رقم برآمد کی جا چکی ہے، کیس میں مزید تفتیش کے لیے گاڑی، اسلحہ اور دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری باقی ہے، تاہم ملزم کا مزید 8 روزہ ریمانڈ مطلوب ہے۔
بعدازاں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید 3 دن کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News