Advertisement
Advertisement
Advertisement

آن لائن جوئے کی تشہیر کا الزام، رجب بٹ کیلئے قانونی مشکلات مزید بڑھ گئیں

Now Reading:

آن لائن جوئے کی تشہیر کا الزام، رجب بٹ کیلئے قانونی مشکلات مزید بڑھ گئیں
آن لائن جوئے کی تشہیر کا الزام، رجب بٹ کیلئے قانونی مشکلات مزید بڑھ گئیں

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

یہ طلبی آن لائن ٹریڈنگ اور جوئے سے متعلق موبائل ایپلیکیشنز کی مبینہ تشہیر اور مالی فراڈ کے الزامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوانوں کو جوئے سے منسلک ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد مالی نقصان کا شکار ہوئے۔

 مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایک منظم اسکیم کے ذریعے شہریوں کی محنت سے کمائی گئی رقم کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے ہیں۔

تحقیقات کے دوران رجب بٹ کے مبینہ مالی گھپلوں کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 9 ستمبر بروز منگل صبح 11 بجے این سی سی آئی اے لاہور آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے روبرو پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔

Advertisement

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر حاضری کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Advertisement

رجب بٹ کی نمائندگی کرنے والے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی لا فرم اس کیس میں قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے اور یوٹیوبر کی جانب سے باقاعدہ تحریری جواب بھی جمع کرایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے تمام قانونی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کے مؤکل کو آئین و قانون کے مطابق مکمل دفاع فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر