Advertisement
Advertisement
Advertisement

آن لائن جوا اسکینڈل؛ ڈکی بھائی کے لاکھوں درہم اور کروڑوں روپے منجمد

Now Reading:

آن لائن جوا اسکینڈل؛ ڈکی بھائی کے لاکھوں درہم اور کروڑوں روپے منجمد
آن لائن جوا اسکینڈل؛ ڈکی بھائی کے لاکھوں درہم اور کروڑوں روپے منجمد

اسلام آباد: حکام نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جاری آن لائن جوا بازی کی تشہیر سے متعلق تحقیقات کے دوران بھاری رقوم ضبط کرلی ہیں۔

بدھ کو جاری تفصیلات کے مطابق ڈکی بھائی کے دبئی اکاؤنٹس سے 6 لاکھ درہم، مقامی بینک اکاؤنٹس سے 15 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل والٹس سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی تک سرکاری خزانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سینئر صحافی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے ملزم کے موبائل ڈیوائسز سے چیٹ لاگز اور ادائیگیوں کے ریکارڈ بھی حاصل کیے ہیں جو غیر رجسٹرڈ جوا ایپس کی براہِ راست تشہیر اور مالی لین دین کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔

ان کے بقول، واٹس ایپ میسجز اور ادائیگیوں کی ہسٹری سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے اس کام کو مربوط انداز میں چلایا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کیس ان افراد کے خلاف ہے جنہوں نے غیر قانونی آن لائن گیمبلنگ پلیٹ فارمز کو فروغ دے کر کمایا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل سے بھی تشہیری مواد ملا ہے جب کہ مالی لین دین اور ایپ آپریٹرز کے ساتھ رابطوں کا ریکارڈ بھی ثبوت کے طور پر حاصل کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ رقم کو منجمد کردیا گیا ہے اور عدالت میں شواہد کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔ فی الحال ڈکی بھائی پولیس حراست میں ہیں جب کہ پراسیکیوٹرز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

اس دوران دیگر شخصیات، بشمول اقراء کنول اور مدثر حسین کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا گیا ہے جن پر مبینہ طور پر اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کا شبہ ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیس میں اثاثہ جات کی ٹریسنگ، دبئی میں موجود رقوم کے لیے بین الاقوامی معاونت اور ڈیجیٹل والٹس کی فارنزک جانچ شامل ہوگی۔ ڈکی بھائی کو غیر قانونی جوا بازی کی تشہیر اور صارفین کو نقصان پہنچانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا اور ناجائز اثاثوں کی وصولی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر