Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے

Now Reading:

’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے

ڈرامہ سیریل ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے ہیں جب کہ مداح بھی پرانی یادوں میں کھوگئے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ اپنی شاندار کاسٹ اور بہترین پرفارمنسز کی بدولت ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیے ہوئے ہے۔ کہانی کے غیر متوقع موڑ اور دلچسپیاں سب کو باندھے رکھے ہوئے ہیں۔

ہر اداکار اپنی جگہ بہترین کام کررہا ہے لیکن جس فنکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ ہیں صائمہ نور جو ’’سُرّیا‘‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

صائمہ نور کی اسکرین پر موجودگی، ان کا انداز اور جس طرح وہ کردار کو لے کر چل رہی ہیں، سب کچھ دیکھنے والوں کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں۔

ڈرامے کے ہدایتکار ندیم بیگ نے اس سے قبل بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ صائمہ نور کے بڑے مداح ہیں اور انہیں یہ کردار کرنے پر راضی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

Advertisement

انہوں نے صائمہ نور کے فلمی کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ناظرین کو یاد دلایا کہ وہی مججن والی اداکارہ آج بھی ویسی ہی ہیں۔

Advertisement

صائمہ نور نے ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں گانے ’’دل دیاں لگیاں نوں کون جاندا‘‘ پر پرفارم کیا تو مداح ایک دم سے مججن کے سنہری دور میں چلے گئے۔

اداکارہ اب بھی وہی وقار اور دلکشی رکھتی ہیں اور اس سین میں وہ نہایت شاندار اور پُر وقار نظر آئیں۔ ناظرین نے فوری طور پر مججن کے اس لازوال گانے کو یاد کیا۔

ایک مداح نے لکھا ’’ہم نے کئی نوجوان اداکاراؤں کو ڈراموں میں رقص کرتے دیکھا ہے لیکن صائمہ جی نے کمال کردیا‘‘۔

دوسرے نے کہا ’’ان کی نفاست نے مجھے مججن یاد دلا دی جو میں نے دو بار دیکھی تھی‘‘۔

ایک اور مداح کا کہنا تھا ’’صائمپ جی بے مثال اور دلکش لگ رہی تھیں‘‘۔

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ اس سین نے نہ صرف ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ کے شائقین بلکہ صائمپ نور کے چاہنے والوں کے دل بھی جیت لیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر