Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا “بول کفارہ” ایک بار پھر کاپی کرلیا

Now Reading:

بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا “بول کفارہ” ایک بار پھر کاپی کرلیا
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا

پاکستان کا مقبول گانا “بول کفارہ” ایک بار پھر بھارت نے کاپی کر لیا ہے۔

یہ گانا سات سال قبل بول نیوز کے ڈرامہ پارلر والی لڑکی کے لیے بطور او ایس ٹی ریکارڈ کیا گیا تھا، جو ریلیز ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی گانوں کو بغیر کریڈٹ اپنانا کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھارتی گلوکار جُبِن نوٹیال بھی یہی گانا گا چکے ہیں اور اب معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے اسے فلم ایک دیوانے کی دیوانیت کے لیے اپنی آواز دی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار ہریش وردھن رہانے اور سونم باجوا نے ادا کیے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہریش وردھن ماضی میں پاکستان اور اداکارہ ماورہ حسین کے خلاف بیانات دے چکے ہیں لیکن آج وہ انہی پاکستانی گانوں پر کام کر رہے ہیں جنہیں بھارت بار بار چرا رہا ہے۔

Advertisement

سونم باجوا پر فلمائے گئے اس نئے ورژن کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے شدید ردعمل دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کو برا بھلا کہو گے لیکن گانے ہمارے ہی چراؤ گے، دوسرے صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ  سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں جبکہ کئی صارفین نے ہمیشہ کی طرح بالی ووڈ کو کاپی ووڈ قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر