
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید ایک بار پھر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ مداحوں کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس بار ان کے ساتھ انہی کی اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین ہوں گی۔
فرحان سعید نے بغیر کسی پیشگی اعلان کے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’اندروں کھا جانا‘ کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں وہ خود اور عروہ حسین ایک رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پوسٹر پر صرف “Coming Soon” لکھا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تجسس بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ پوسٹر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ صرف ایک گانا نہیں بلکہ ایک محبت بھری کہانی، جذبات اور جادوئی موسیقی کا امتزاج ہوگا۔
فرحان اور عروہ کی اسکرین کیمسٹری کو مداح ہمیشہ پسند کرتے رہے ہیں اور طویل وقفے کے بعد دونوں کا ایک ساتھ اس پروجیکٹ میں آنا شائقین کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز ثابت ہو رہا ہے۔
ابھی تک گانے کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی لیکن صرف پوسٹر کی ریلیز نے ہی سوشل میڈیا پر کافی buzz پیدا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News