
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں گزارے گئے وقت، وہاں کے دوستوں اور کام کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کیا۔
ان دنوں عاطف اسلم کینیڈا میں کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے ایک بھارتی صحافی سے گفتگو کے دوران بالی ووڈ کے ساتھ اپنی وابستگی اور تجربات پر کھل کر بات کی۔
“بالی ووڈ میری سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے“
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں اتنے بڑے گلوکار یا مواقع نہیں ہیں لیکن اللہ نے مجھے محدود وسائل کے باوجود بالی ووڈ تک پہنچایا، یہ میری سب سے بڑی کامیابی اور اللہ کی خاص نعمت ہے۔
“یاد آتا ہے وہ وقت“
ایک سوال کے جواب میں عاطف نے اعتراف کیا کہ جی ہاں، بالی ووڈ یاد آتا ہے۔ آٹھ، دس سال گزر چکے ہیں لیکن اسٹوڈیوز میں ریکارڈنگ، وہاں کی پرفارمنسز اور دوست آج بھی یاد آتے ہیں۔ خوشی ہے کہ موسیقی اب عالمی سطح پر فروغ پا رہی ہے۔
سلمان خان اور ویشال شیکھر کے ساتھ کام کی یادیں
عاطف اسلم نے سلمان خان کے ساتھ کام کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دبئی میں ویشال شیکھر کے ساتھ تھے، انہوں نے مجھے لو نوٹس پر گانے کو کہا، حالانکہ لوگ مجھ سے زیادہ تر ہائی نوٹس کی توقع کرتے ہیں لیکن اس دھن میں ایک الگ خوبصورتی تھی۔
مزید پڑھیں: عاطف اسلم یا علی ظفر؛ پاکستان کے مہنگے ترین گلوکار کا تاج کس کے سر؟
انہوں نے کہا کہ سلمان خان سے کئی بار ملاقاتیں ہوئیں اور وہ ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشی کا باعث رہا۔
بھارتی گلوکاروں کی تعریف
عاطف نے بھارتی گلوکاروں شیکھر راوجیانی اور متھون کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان دونوں باصلاحیت موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، ان کے ساتھ وقت گزارنا اور موسیقی تخلیق کرنا میرے لیے یادگار رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News