
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آ گیا۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔ بھارتی فنکار ہوں ، کرکٹرز یا سیاستدان جس کو جب موقع ملتاہے وہ یہ ہزیمت چھپانے کیلئے اوندھی حرکتوں پراترآتاہے۔
پاکستانی اداکارہ حبا بخاری بھارت کی جانب سے جاری پروپیگنڈے پر خاموش نہ رہ سکیں۔ انہوں نے بی جے پی کے صدر کا ایک انٹرویو ری ٹوئٹ کیا اور بھارتی غباروں سے خوب ہوا نکالی۔
حبا بخاری نے لکھا کہ دنیا واقعی مودی کے گوڈی میڈیا کی مزاحیہ پروپیگنڈہ مشینری سے حیران تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشینری نے کراچی اور لاہور پر قبضہ کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ جبکہ اس دوران بھارت نے 7 جیٹ طیارے، ایک S-400، اور 200 سے زیادہ فوجیوں کو کھو دیاتھا۔
حبا نے طنز کیا کہ ’’ دراصل وہ اپنے تصور میں ہی جیت رہے ہیں‘‘ ۔انہوں نے مزید لکھا کہ مودی اب بھی اپنے لوگوں کو آپریشن سندور کی ناکامی پرمطمئن نہ کرسکے۔
The world was really astonished by the hilarious propaganda machinery of Modi’s Godi media which claimed taking over Karachi and Lahore. Meanwhile, India loses 7 jets, an S-400, and over 200 soldiers. They’re winning in their own imagination. Modi still couldn’t satisfy his… https://t.co/Ny1pxAcpkc
— Hiba Bukhari(Parody) (@hibaQbukhari) September 19, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News