
پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی ان دنوں وائرل ہونے والے مشہور جملے “اچھا جی ایسا ہے کیا؟” کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔
یہ ٹرینڈ دراصل کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کری ایٹر ثمرہ شہزادی کی ایک ویڈیو کے بعد مشہور ہوا جس میں وہ منفرد انداز میں “اچھا جی ایسا ہے کیا؟، جزاک اللہ” کہتی دکھائی دیتی ہیں۔
ثمرہ شہزادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز اسٹارز کو بھی بھا گئی۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں اس انداز پر مبنی ایک ویڈیو بنا کر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور ثمرہ کو ٹیگ بھی کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اپنی ویڈیو میں ماہرہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “سیم ٹو سیم ماہرہ خان، اچھا جی ایسا ہے کیا؟ جزاک اللہ”۔
دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے مداحوں کو شکریہ ادا کرنے کے لیے اسی ٹرینڈ کا سہارا لیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے اپنے حالیہ ڈرامے کی کامیابی پر موصول ہونے والی تعریفوں کے جواب میں “اچھا جی ایسا ہے کیا؟ جزاک اللہ” پر لبوں کی ہم آہنگی (lip sync) کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
یہ ٹرینڈ اس وقت سوشل میڈیا پر ہر عمر کے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے اور بڑے بڑے فنکار بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News