
ٹک ٹاک پر ’’نادیہ میڈی سونی سوانی، میڈی بگو‘‘ جیسے ڈائلاگز سے شہرت حاصل کرنے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر اچھو دون طویل عرصے سے اپنی مبینہ اہلیہ نادیہ کے ساتھ ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کر رہے تھے، دونوں کی رومانوی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور ان کا مشہور جملہ ’’نادیہ میڈی سونی سوانی، میڈی بگو‘‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
@achu.don.78670نادیہ میڈی سونی سوانی♬ original sound – Achu Don 7867
اچھو دون کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور جوڑی کی زیادہ تر ویڈیوز میں وہ نادیہ سے محبت بھرے مکالمے کرتے نظر آتے ہیں جبکہ “نادیہ” صرف ’’جی‘‘ کہہ کر جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم حال ہی میں ان کی پرانے وقتوں کی ویڈیوز سامنے آئیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔ ان ویڈیوز میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے مگر حیران کن طور پر دونوں لڑکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ویڈیوز میں شوہر اور بیوی کا کردار نبھانے والے دونوں دراصل بھائی ہیں۔
@achu.don.78670نادیہ میری سونی سوانی♬ Village Background Music (Rural Dream) – Mithun Bairagi Advertisement
دونوں ٹک ٹاکرز کی حقیقت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور طنزیہ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ صارفین نے مزاحیہ انداز میں جوڑے کی “اصلیت” پر تبصرے کیے جبکہ کچھ نے ٹک ٹاک پر موجود جعلی کانٹینٹ پر سوالات اٹھائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے اور انکشاف سامنے آنے کے بعد بھی دونوں ٹک ٹاکرز نے بطور “جوڑا” نئی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، تاہم انہوں نے کسی قسم کی وضاحت یا تردید نہیں دی۔
یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب کسی مرد ٹک ٹاکر نے عورت بن کر ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی ہو، اس سے قبل پشاور میں بھی ایک ٹک ٹاکر کو خاتون کا روپ دھارنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں مرد ٹک ٹاکرز نے خود کو عورت ظاہر کر کے آن لائن شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News