
معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے مقبول ترین گیت ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ان کے صاحبزادے سانول عیسیٰ خیلوی نے والد کے ساتھ مل کر ریلیز کردیا ہے۔
باپ بیٹے کی مشترکہ آواز اور روایتی لوک رنگ میں جدید سازوں کا امتزاج، ’’تھیواہ‘‘ کے نئے ورژن کو شائقین کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔
یہ گانا نہ صرف ایک فنکارانہ پیشکش ہے بلکہ دو نسلوں کی آواز، احساس اور تہذیب کا حسین سنگم بھی ہے۔
اصل ’’تھیواہ‘‘ وہی گیت ہے جس نے عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو ملک گیر شہرت بخشی اور انہیں فوک موسیقی کا بے تاج بادشاہ بنایا۔ اس گانے کے نئے ورژن میں سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے والد کے ساتھ مل کر اس ورثے کو نئی روح دی ہے۔
سانول عیسیٰ خیلوی نے گانے کی ریلیز پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیت محض ایک نیا ورژن نہیں بلکہ ایک علامتی پل ہے جس کے ذریعے خاندانی ورثہ، فن اور احساسات کی منتقلی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ والد نے صرف مائیک ہی نہیں بلکہ اپنے جذبات اور صدیوں پرانی روایتیں بھی ہمیں سونپی ہیں۔ میری کوشش ہے کہ والد کے فنی ورثے کی بھرپور حفاظت کروں۔
گانے کی موسیقی قاسم اظہر نے ترتیب دی ہے جب کہ اسے ایس ریکارڈ کے پلیٹ فارمز سے ریلیز کیا گیا ہے۔ ’’تھیواہ‘‘ کا یہ جدید ورژن سانول عیسیٰ خیلوی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News