
سوشل میڈیا آج کے دور میں جہاں منفی پروپیگنڈا کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، وہیں مداحوں کے لیے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے دفاع کا ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی بن چکا ہے۔ اس کی تازہ مثال اداکارہ سارہ خان ہیں، جو حالیہ دنوں میں ایک نئے تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
یہ تنازع اس وقت ابھرا جب عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد ان کی مبینہ سابقہ منگیتر کی پرانی پوسٹس دوبارہ وائرل ہوئیں۔
ان پوسٹس میں نہ صرف عائزہ خان بلکہ سارہ خان کے ماضی سے متعلق بھی دعوے اور الزامات شامل تھے۔ اسی دوران کچھ پرانی تصاویر بھی سامنے آئیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
تاہم یہ تصاویر سامنے آتے ہی سارہ خان کے مداح ان کے حق میں ڈٹ گئے۔ ایک مداح نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی نامناسب رویہ ہے، وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور لوگ بلاوجہ ماضی کو اچھال رہے ہیں۔
ایک اور صارف نے سخت ردعمل دیا کہ ایسے مواد کو رپورٹ کیا جانا چاہیے جو کسی کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنائے، خصوصاً جب وہ اب ایک بیوی اور ماں کی حیثیت سے پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سارہ خان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی تھی اور دونوں اپنی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News