Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے

Now Reading:

معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے

معروف پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے ہیں۔

عمر شریف 66 برس کی عمر میں 2 اکتوبر 2021 کو جرمنی میں دورانِ علاج انتقال کرگئے تھے۔

وہ 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے، ان کا اصل نام محمد عمر تھا اور پیشہ ورانہ طور پر وہ عمر شریف کے نام سے جانے جاتے تھے اور اسی نام سے انہوں نے شہرت حاصل کی۔

انہیں جنوبی ایشیا کے نامور و بڑے کامیڈینز میں سے ایک مانا جاتا ہے جبکہ انہیں پاکستان میں کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کا لقب بھی دیا گیا ہے۔

عمر شریف نے 14 سال کی عمر میں اپنے کریئر کا آغاز ایک اسٹیج ڈرامے سے کیا اور طنز و مزاح کے منفرد انداز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا تھا۔

Advertisement

اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے عمر شریف کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
ایشیا کپ؛ اگر شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، اہلیہ ثنا جاوید
ایشیا کپ فائنل: تابش ہاشمی کا پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل
عائزہ خان پر سنگین الزامات، بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے دعوے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر