
مردوں میں کون سی خصوصیات دل جیت لیتی ہیں؟ پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے مردوں کے بارے میں اپنی پسند کھل کر بتادی۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی اور پسند و ناپسند پر کھل کر گفتگو کی۔
کنزہ ہاشمی نے مردوں کے حوالے سے اپنی پسند بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے مرد کا قد دیکھتی ہیں، پھر اس کے ہیئر اسٹائل پر توجہ دیتی ہیں اور داڑھی رکھنے والے مرد انہیں زیادہ پسند آتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے نزدیک رشتے میں سب سے اہم چیز وفاداری ہے۔ وہ ہمیشہ ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو مخلص اور وفادار ہو، چاہے وہ امیر نہ بھی ہو، دولت مند لیکن فلرٹ کرنے والا شخص ہرگز قابلِ ترجیح نہیں۔
مزید پڑھیں: کنزہ ہاشمی کو سرخ پھولوں کا گلدستہ کس نے بھیجا؟
کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ محبت اور سچے تعلق کو مرد کے مالی اسٹیٹس یا بینک بیلنس پر فوقیت دیں گی۔
گفتگو کے دوران ایک دلچسپ سیشن میں کنزہ ہاشمی نے اداکار زاویار نعمان اعجاز کو حمزہ سہیل پر فوقیت دی جبکہ کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو شاداب خان پر ترجیح دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News