
ہالی ووڈ اور عالمی میوزک انڈسٹری کی معروف سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، حالیہ رپورٹس کے مطابق وہ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران 1 ارب ڈالر کا حیران کن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 2.1 ارب ڈالر (تقریباً 595 ارب پاکستانی روپے) تک جا پہنچی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے پہلی بار 2023 میں ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنائی تھی، تاہم صرف 2 سال کے اندر ان کی دولت تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
دولت کے لحاظ سے وہ اب ریہانا، بیونسے، میڈونا اور سیلین ڈیون جیسی عالمی شہرت یافتہ گلوکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔
میوزک ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا یہ سفر صرف کامیابی کی کہانی نہیں بلکہ فن، کاروباری فہم اور خودمختاری کی ایک مثال ہے، جس نے انہیں نہ صرف موسیقی بلکہ کاروباری دنیا میں بھی ایک طاقتور شخصیت بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News