
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین آن اسکرین جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہے، طویل انتظار کے بعد ان کی نئی رومانوی فلم “نیلوفر” آخرکار ریلیز کے لیے تیار ہے۔
فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو ایک منٹ اور 38 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ویڈیو میں محبت، جذبات اور ڈرامے کے خوبصورت امتزاج نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا ہے۔
ہدایتکار و مصنف عمار رسول کی یہ فلم 28 نومبر 2025 کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مرکزی کرداروں میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ فلم کی کاسٹ میں مدیحہ امام، ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر رشید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، راشید فاروق، چاند بریل، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد شامل ہیں۔
ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے جوڑی کی واپسی پر زبردست ردعمل سامنے آیا ہے اور سب کی نظریں اب فلم کی ریلیز پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News