 
                                                                              پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے مختصر وقفے کے بعد ’عاصم علی‘ کے نام سے انسٹاگرام پر شاندار واپسی کی ہے اور اپنے مداحوں کو پہلے انڈیپنڈنٹ میوزک البم کی خوشخبری سنا دی۔
انسٹاگرام پر واپسی کے بعد گلوکار نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “السلام علیکم – عاصم علی”، ساتھ ہی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے نئے البم کے گانے متعارف کروائے۔
ویڈیو کے کیپشن میں عاصم نے لکھا کہ میں آپ کو کسی خاص سے ملوانا چاہتا ہوں، اب تک آپ نے عاصم اظہر کو جانا، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔
گلوکار کے مطابق یہ نیا البم ان کی سچی اور حقیقت پسند شخصیت کو اجاگر کرے گا، تاہم ان کا پہلا انڈیپنڈنٹ البم 24 نومبر 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔
ویڈیو میں گلوکار کی والدہ کی گفتگو سمیت بچپن سے جوانی تک کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں، جس نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تاہم، البم کے پانچویں ٹریک ’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ (Lost and Found) نے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر لی ہے، مداحوں نے اس گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر کی ممکنہ شمولیت یا ان سے جڑی یادوں کے تاثر پر قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔
عاصم اظہر کی یہ نئی شناخت اور البم ریلیز کی تاریخ ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور پرجوش لمحہ بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 