Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے

Now Reading:

نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے

معروف امریکی گلوکار اور نیو سول موسیقی کے بانیوں میں شمار ہونے والے ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکار کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی غمگین ہیں کہ ڈی اینجیلو اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کی لازوال موسیقی، فن اور ورثہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔

ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، انہوں نے 1990 کی دہائی میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والا ان کا پہلا البم ’براؤن شوگر ‘ غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور بل بورڈ ہپ ہاپ چارٹ پر چوتھے نمبر تک پہنچا۔

اس البم کے مقبول گانے ’کروزن‘ اور ’لیڈی‘ نے ڈی اینجیلو کو عالمی سطح پر شہرت دلائی۔ 2020 میں معروف امریکی جریدے رولنگ اسٹون نے براؤن شوگر کو تاریخ کے 500 عظیم ترین البمز میں شامل کرتے ہوئے 183 واں نمبر دیا۔

ڈی اینجیلو کی وفات کی خبر کے بعد دنیا بھر سے مداحوں، ساتھی موسیقاروں اور فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے موسیقی ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر