
جوا ایپ تشہیر کیس میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں عروب جتوئی اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ پیش کریں۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کی، جس کے باعث متعدد شہریوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News