
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار احد رضا میر کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، اپنے فنکارانہ سفر اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔
امریکا میں ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احد رضا میر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اے آئی سے کچھ ڈر محسوس ہوتا ہے، لگتا ہے کچھ سال بعد اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں گا اور خود آرام سے بیٹھ کر سال میں 10 ڈرامے ریلیز کروا لوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کا محور گھر اور آرٹ ہے اور وہ ہر نئے فنکار کے ساتھ کام کرنے کو ایک نیا تجربہ سمجھتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہر پراجیکٹ ایک سیکھنے کا موقع ہوتا ہے اور وہ مستقبل میں بھی منفرد اور بامعنی کرداروں پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
مزید پڑھیں: احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
’عہدِ وفا‘ جیسے کامیاب پراجیکٹس کو یاد کرتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے کیریئر کا ایک یادگار باب تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ایسے منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں جو نئی کہانیوں اور تخلیقی سوچ کو فروغ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News