Advertisement
Advertisement
Advertisement

آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی

Now Reading:

آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی

آمنہ ملک کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور میزبان اور بہترین اداکارہ ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں شیر، مائی ری میرا دل میرا دشمن شامل ہیں جس میں ان کی عمدہ اداکاری کو لوگوں نے خوب سراہا۔

آمنہ ملک نہ صرف خوبصورت بلکہ ایک متاثر کن شخصت کی مالک ہیں، وہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ جو کچھ سوچتی ہیں، بلا جھجھک کہہ دیتی ہیں۔

 آمنہ ملک کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

آمنہ ملک نے دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں بیٹے اور بیٹی کے حوالے  سماجی رویوں پراظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ تین بار اسقاط حمل جیسے تکلیف دہ عمل کا سامنا کر چکی ہیں اوراس کے نتیجے ان کے تین بیٹے دنیا میں آنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر شوبز کی دوستیاں دکھاوا اور دھوکہ ہیں، آمنہ ملک

آمنہ ملک نے اسقاط حمل پر معاشرے کے منفی رویے اور بیٹوں کے لیے  خواہش اور جنون کے حوالے سی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسقاط حمل عورت کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، لیکن معاشرے کی توجہ صرف اس بات پر مرکوز ہوتی ہے کہ بیٹا ضائع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عورت کو ایک مشین سمجھتے ہیں اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ تین مہینے بعد پھر کوشش کرے۔ لوگوں نے صرف اسی وقت ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جب انہیں پتا چلا کہ ان کا انتقال کر جانے والا بچہ بیٹا تھا۔

آمنہ نے کہا کہ وہ دو بیٹیوں کی ماں ہیں اور ان کے تین بیٹوں کا انتقال  ہو چکا ہے، ان کے سسرال کی خواہش ضرور تھی کہ ان کا بیٹا ہو لیکن ان کے شوہر نے کبھی ان پر دباؤ نہیں ڈالا۔ آمنہ نے مزید کہا کہ ان کی تین بہنیں ہیں اور اب وہ خود دو بیٹیوں کی ماں ہیں۔ انہیں کبھی ایسا ماحول نہیں ملا جہاں بیٹوں کو بیٹیوں سے بہتر سمجھا جاتا ہو، اس لیے خوش قسمتی سے انہوں نے اس قسم کا دباؤ محسوس نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر