
اداکاری، ماڈلنگ اور میزبانی کے بعد اب فضا علی ایک بار پھر اپنی گائیکی کے رنگ بکھیرنے جا رہی ہیں، ان کا نیا گانا “مہندی والی رات” جلد ریلیز کیا جائے گا، جس کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ گانا شادی بیاہ کے موقع کی خوشیوں اور پاکستانی ثقافت کے روایتی رنگوں کو اجاگر کرتا ہے، تاہم گانے کی ویڈیو کی ہدایتکاری عادل عسکری نے کی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گانے کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی، جس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔
فضا علی کا کہنا ہے کہ مہندی والی رات‘ کے لیرکس نہایت دلکش ہیں اور امید ہے مداح اسے دل سے پسند کریں گے۔
یاد رہے کہ فضا علی اس سے قبل بھی شادی بیاہ کے موضوعات پر کئی مقبول گانے پیش کر چکی ہیں۔
ان کا گانا “سہرا” لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے جبکہ مکھی، شالہ، چاندنی، دور نہ جا، رنگ رلیاں، رات اور بے وفا ان کے دیگر معروف گانوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News