Advertisement
Advertisement
Advertisement

عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے

Now Reading:

عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے

پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے شوبز کی سخت حقیقتوں سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں ایک کامیڈی شو میں اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے شوبز کیریئر کے ابتدائی دنوں کے تجربات پر روشنی ڈالی ہے۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ کم عمری میں انڈسٹری میں قدم رکھتے وقت انہیں کئی مشکلات کا سامنا رہا۔ اس وقت اکثر لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ ایک تو ان کی عمر کم تھی اور دوسرا وہ بے حد خوش مزاج اور کھلنڈری نظر آتی تھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شوبز میں کئی مرد اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کرتے تھے، اس لیے انہیں خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی انہیں کمزور نہ سمجھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے ایک “نان سینس” رویہ اپنایا تاکہ لوگ ان کے ساتھ غیرسنجیدہ رویہ اختیار نہ کریں۔

Advertisement

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلے رہنے لگیں تو یہ رویہ اور بھی ضروری ہوگیا، کیونکہ اکیلی لڑکی کو اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہونے والی چند غلطیوں کا بھی اعتراف کیا اور بتایا کہ انہوں نے کچھ ایسے ایوارڈ شوز کیے جن کی مکمل ادائیگی آج تک نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر