پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک “مائیکل” کا پہلا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، جس میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے 28 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن ادا کر رہے ہیں، تاہم یہ جعفر کی پہلی بڑی فلم ہے، جس میں وہ پاپ آئیکون کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ اس کا اسکرپٹ جان لوگن نے لکھا ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے، جنہوں نے انہیں موسیقی کی دنیا کا “آئیکن” بنا دیا۔
ٹریلر میں جعفر جیکسن مائیکل جیکسن کی مشہور مون واک سمیت ان کے منفرد اندازِ گانے اور چلنے کے طریقے کو بخوبی پیش کرتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فلم کی کہانی میں مائیکل جیکسن کے موسیقی کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کو شامل کیا گیا ہے، لیکن ان کی نجی زندگی کے تنازعات اور الزامات کو اس میں نہیں دکھایا گیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم کا فوکس صرف ان کی موسیقی اور پرفارمنس پر ہے۔
مائیکل جیکسن کی بائیوپک پہلے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز کی جانی تھی، مگر فلم کی تکمیل میں تاخیر کے بعد اب یہ 24 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
جعفر جیکسن، جو مائیکل کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں، ایک گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ ان کی بائیوپک میں مائیکل جیکسن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے اپنے چچا کے کردار کو بڑی مہارت سے نبھایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
