لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر سعدالرحمٰان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے کیس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے 6 افسران کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت 6 افسران کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔
مزید پڑھیں: ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک ملزمان سے بھاری رقوم برآمد ہو چکی ہیں، جن میں علی رضا سے 70 لاکھ، زوار سے 9 لاکھ، یاسر گجر سے 19 لاکھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے شامل ہیں۔
بعدازاں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی اور انہیں 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
